بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

اردن میں امریکی بیس پر ایرانی میزائل حملہ ناکام رہا، واشنگٹن کا دعویٰ

09 ستمبر, 2026 15:20

واشنگٹن کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ایران کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام رہا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واشنگٹن میں ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اردن میں امریکی فورسز کو نشانہ بنا کر فائر کیے گئے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے کیا جانے والا میزائل حملہ ہمارے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم کے سامنے مکمل طور پر ناکام اور بے اثر ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے زیرِ زمین ایٹمی مرکز پر تعمیراتی کام میں تیزی آگئی ہے، رپورٹ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اردن میں قائم امریکہ کے ملٹری بیس الازرق پر بیلسٹک میزائلوں کا شدید حملہ کر کے امریکی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

دوسری جانب اردن کے سرکاری حکام نے اس صورتحال پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی نظام نے 18 ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا جبکہ صرف 2 میزائل غیر آباد اور ویران علاقوں میں جا کر گرے، جن سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔