بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

ایران کے زیرِ زمین ایٹمی مرکز پر تعمیراتی کام میں تیزی آگئی ہے، امریکی رپورٹ

09 ستمبر, 2026 15:09

امریکی سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف ہوا ہے کہ ایران میں نطنز کے قریب پہاڑ کے نیچے قائم زیرِ زمین جوہری مرکز میں تعمیرا تی کام میں تیزی آ گئی ہے۔

امریکہ کی جانب سے ایران کے انتہائی گہرے اور محفوظ زیرِ زمین جوہری مراکزیوں کو تباہ کرنے کی حکمتِ عملی پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ تجزیہ کاروں اور سیٹلائٹ تصاویر سے سامنے آیا ہے کہ ایران کی ایک اہم زیرِ زمین ایٹمی سائٹ پر رواں سال تعمیراتی کاموں میں یکدم تیزی دیکھی گئی ہے۔

تہران سے تقریباً 140 میل جنوب میں نطنز ایٹمی کمپلیکس کے قریب پک ایکس ماؤنٹین نامی گرینائٹ کے پہاڑ کے نیچے واقع یہ زیرِ زمین مرکز امریکی اور اسرائیلی اداروں کی شدید توجہ کا مرکز ہے۔

سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق اس گرینائٹ پہاڑ میں کھدائی اور سرنگوں کی مضبوطی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس کا ماننا ہے کہ ایران اپنے سینٹری فیوجز کو محفوظ بنانے کے لیے اس جگہ منتقل کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا 2 امریکی جہازوں، 8 تیل کے ٹینکروں اور 10 دیگر بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پینٹاگون کے ذرائع کے مطابق گرینائٹ کی چٹانوں میں قائم یہ مرکز امریکہ کے سب سے بھاری غیر ایٹمی بموں سے بھی محفوظ ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی دفاعی ادارے گہرائی میں موجود ایسے مراکز کو تباہ کرنے کے لیے نئے اور زیادہ طاقتور بموں کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق فروری 2026 کے دوران نیو میکسیکو کے ٹیسٹنگ سینٹر میں گہرے زیرِ زمین اہداف کو تباہ کرنے سے متعلق تجربات کی تیاری شروع کی گئی تھی، جس کا براہِ راست تعلق ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ زیرِ زمین مرکز سینٹری فیوج کی تیاری، یورینیم کی افزودگی یا ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق دیگر تکنیکی امور کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

اگرچہ فی الوقت سائٹ پر تعمیراتی کام اور سرنگوں کے راستوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی وہاں یورینیم افزودگی کی صلاحیت مکمل طور پر فعال نہیں ہوئی ہے، تاہم امریکی فورسز کی جانب سے اس انتہائی گہرے ہدف پر حملے کے اختیارات مسلسل تیار کیے جا رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔