بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

ایران کا 2 امریکی جہازوں، 8 تیل کے ٹینکروں اور 10 دیگر بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

09 ستمبر, 2026 14:59

پاسدارانِ انقلاب نے امریکی فوجی کارروائی کے جواب میں 2 امریکی جہازوں، 8 تیل کے ٹینکروں اور 10 دیگر بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکی فوج کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکروں پر حملے کے جواب میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 امریکی بحری جہازوں، 8 تیل کے ٹینکروں اور 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بیان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحری فوج نے امریکی حملوں کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے جہازوں اور آئل ٹینکروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی جوابی کارروائی، اردن میں امریکی ازرق ایئر بیس پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

اس کے علاوہ 10 ایسے دیگر بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو امریکہ کی شہ پر آبنائے ہرمز کے ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا اہم بحری راستہ مکمل طور پر پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی نگرانی اور کنٹرول میں ہے۔

اس سے قبل رات کے وقت ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اردن میں قائم امریکی فوجی اڈے "الازرق” پر بالمقابل بیلسٹک میزائلوں کا شدید حملہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

اس حملے میں سالڈ اور لیکوڈ فیول سے چلنے والے بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے، جن کا نشانہ جہازوں کی مرمت کے ہینگرز اور ایف 35، ایف 16 اور ایف 15 جنگی طیاروں کی پناہ گاہیں تھیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔