9 ستمبر سے ان اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں ہوسکے گا

Thousands WhatsApp Accounts Suddenly Blocked
اگر آپ 10 یا 11 سال پرانا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں تو اسے تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے، کیونکہ واٹس ایپ نے پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 9 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ اس فیصلے سے خاص طور پر اینڈرائیڈ 5 اور 5.1 پر چلنے والے پرانے فونز متاثر ہوں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے یوزر انٹرفیس، پرائیویسی اور سکیورٹی کو مسلسل بہتر بنایا جارہا ہے، جس کے لیے جدید آپریٹنگ سسٹمز اور ہارڈویئر کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی وقتاً فوقتاً پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ ختم کرتی رہتی ہے۔
میٹا کی جانب سے مصنوعی ذہانت (AI) سمیت متعدد جدید فیچرز پر بھی کام کیا جارہا ہے، جن کے لیے نسبتاً جدید ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ 6 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز پر واٹس ایپ بدستور استعمال کیا جاسکے گا، جبکہ اس سے پرانے ورژنز والے صارفین کو نئی ڈیوائس پر منتقل ہونا ہوگا۔
پرانا فون استعمال کرنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی چیٹس اور دیگر اہم ڈیٹا کو نئی ڈیوائس پر منتقل کرلیں تاکہ ضروری معلومات تک رسائی برقرار رہے۔
میٹا کے مطابق پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا بنیادی مقصد ایپ کی سکیورٹی، پرائیویسی اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












