امریکی آبدوز ڈرون کا قبضہ آبنائے ہرمز میں ایرانی نگرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی آبدوز کو قبضے میں لینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تہران کی اس اہم ترین عالمی بحری راستے پر نگرانی اور ٹیکنالوجیکل کنٹرول انتہائی مضبوط ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی 2025 ماڈل کی جدید ترین ڈائیو ایل ڈی روبوٹک آبدوز کو پکڑنا اس حقیقت کو ثابت کرتا ہے کہ امریکہ کی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی بھی ایران کی انٹیلی جنس اور نگرانی کی تہوں کو توڑنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب جدید امریکی آبدوز نما ڈرون قبضے میں لے لیا
ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے پانیوں پر تکنیکی برتری اور کنٹرول ہمارے ملک کے نوجوان ٹیکنالوجی ماہرین کا حق ہے۔
گفتگو کے دوران انہوں نے امریکی حکومت اور فوج کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ امریکہ اپریل 1961 میں کیوبا پر کیے گئے اپنے ناکام بے آف پگز حملے کو یاد کرے اور وہیں واپس چلا جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












