چین اگر مصنوعی ذہانت میں آگے نکل گیا تو آئرن ڈوم کی اہمیت ختم ہو جائے گی، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر چین مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں امریکہ سے آگے نکل گیا، تو آئرن ڈوم سمیت کسی بھی دفاعی سسٹم کی اہمیت ختم ہو جائے گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عالمی ٹیکنالوجی اور دفاعی محاذ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین مصنوعی ذہانت کے شعبے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے تو پھر کسی بھی دفاعی و عسکری نظام کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہے گی، حتیٰ کہ آئرن ڈوم جیسے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم بھی بے اثر ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران چین کی علاقائی مشترکہ سیکیورٹی تجویز کا مکمل حامی ہے، باقر قالیباف
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں امریکہ کو واضح برتری اور قیادت حاصل ہے۔ تاہم، چین جس تیز رفتاری سے اس میدان میں پیشرفت کر رہا ہے، اس سے مستقبل کے عسکری اور معاشی توازن پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت ہی مستقبل کی دفاعی صلاحیتوں کی بنیاد ہے اور امریکہ کو ہر قیمت پر اس شعبے میں اپنی برتری برقرار رکھنا ہو گی تاکہ عالمی سطح پر طاقت کا توازن برقرار رہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












