بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

امریکہ کا خارگ جزیرے کے قریب 5 ایرانی تیل بردار جہازوں پر حملہ

09 ستمبر, 2026 09:46

امریکہ نے جنگی جہاز کو 2 بار نشانہ بنانے کی کوششوں کے بعد خارگ جزیرے کے قریب 5 ایرانی تیل بردار جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی افواج نے خارگ جزیرے سے 4 میل دور لنگر انداز ہونے کے علاقے میں موجود ایک تیل بردار جہاز پر میزائل سے حملہ کیا، جس کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

واقعے کے بعد مزید 2 ایرانی تجارتی جہازوں کو بھی جاسک اور خارگ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ ان تمام واقعات میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے خام تیل لے جانے والے 5 ایرانی جہازوں کو تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی آبدوز ڈرون کا قبضہ آبنائے ہرمز میں ایرانی نگرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاسداران انقلاب

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی جنگی جہاز کو 2 بار نشانہ بنانے کی کوششوں کے بعد کی گئی، تاہم امریکی جنگی جہاز تمام ایرانی حملوں سے محفوظ رہا اور کسی بھی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ کارروائیاں امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف مسلسل جارحیت، بحری ناکہ بندی اور معاشی جنگ کا حصہ ہیں۔

تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی قومی سیادت اور مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا اور خطے میں امریکی جارحانہ اقدامات کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری خود واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں پر عائد ہوتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔