بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے خلاف مسلح عوامی مزاحمت میں شدت

09 ستمبر, 2026 10:40

افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے غیر قانونی تسلط کے خلاف مسلح عوامی مزاحمت میں روز بروز شدت آ رہی ہے اور مختلف علاقوں میں طالبان کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔

افغانستان میں قابض طالبان رجیم کو اب مختلف صوبوں اور علاقوں میں عوامی سطح پر منظم اور شدید مسلح مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

افغان میڈیا ادارے آماج نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدخشان میں افغانستان فریڈم فرنٹ اور افغان طالبان کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئی ہیں، جن کے نتیجے میں 4 طالبان اہلکار ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عائد پابندیاں اور حقوق کی پامالی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

اس کے علاوہ طالبان مخالف اتحاد نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ بدخشاں کے ضلع راغ کوہستان میں ایک اہم مزاحمتی کارروائی کے دوران افغان طالبان کا ایک اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کے اس حملے کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا، جبکہ تمام تر کارروائیوں کے دوران عام شہری مکمل طور پر محفوظ رہے۔

تنظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ افغان طالبان کے غیر قانونی تسلط سے مکمل آزادی حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں ایسی ٹارگٹڈ کارروائیاں مسلسل جاری رکھی جائیں گی۔

بدخشاں، ہرات، تخار اور دیگر افغان صوبوں میں سرگرم مسلح تحریکوں کی کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ طالبان رجیم کی ملک پر گرفت انتہائی کمزور ہو چکی ہے اور عوام میں شدید بے چینی پھیل رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔