بدھ، 9-ستمبر،2026
منگل 1448/03/26هـ (08-09-2026م)

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عائد پابندیاں اور حقوق کی پامالی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

08 ستمبر, 2026 11:39

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغان طالبان سے خواتین پر عائد پابندیاں اور امتیازی پالیسیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

طالبان کی حکومت کے زیر انتظام افغانستان میں خواتین کے حقوق، آزادی اظہار اور بنیادی انسانی آزادیوں پر مسلسل پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان میں خواتین کے خلاف غیر منصفانہ پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان پر عائد تمام پابندیاں اور ناانصافیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کی پابندیوں کے باعث افغانستان میں 18 امدادی پروگرام معطل کرنے پڑے، اقوام متحدہ

انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے اپنائی جانے والی امتیازی پالیسیاں افغان خواتین کی زندگی کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں اور یہ اقدامات ان کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ خواتین پر لگائی گئی یہ پابندیاں افغانستان کی معاشی ترقی، استکام اور عالمی برادری میں شمولیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغان خواتین کے اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے پر عائد پابندی بھی فوری طور پر ختم کی جائے۔

افغانستان میں تعلیم اور روزگار کے شعبوں سے خواتین کو محروم رکھنے سے انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، جبکہ سیاسی اور شہری آزادیوں میں مسلسل کمی عالمی برادری کے لیے گہری تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔