پاسدارانِ انقلاب کے تمام حملے ناکام بنا دیئے گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے تمام بحری اور بیلسٹک حملوں کو مکمل طور پر ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے حالیہ حملوں کے حوالے سے اپنے بیان میں پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی جنگی جہازوں اور آئل ٹینکروں پر کیے گئے تمام حملوں کے دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز کی طرف سے فائر کیئے گئے تمام میزائلوں اور ڈرونز کو امریکی دفاعی نظام نے ہوا میں ہی ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی کارروائیوں کے باعث امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے 400 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئے، پاسدارانِ انقلاب
پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران امریکی بحریہ کے کسی بھی بحری جنگی جہاز یا نقصان کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور تمام بحری جہاز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
امریکی سینٹ کام نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کے جھوٹے دعوؤں کے برعکس امریکی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 ایرانی آئل ٹینکرز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ امریکی فوج خطے میں اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے اور بحری راستوں کی تحفظ کے لیے مکمل طور پر فعال ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










