جمعرات، 10-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/28هـ (10-09-2026م)

ایران کا آبنائے ہرمز کی بحری تجارتی گزرگاہ کو محدود کرنے کا اعلان

10 ستمبر, 2026 09:12

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے اہم بحری راستے پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے تجارتی گزرگاہ کو محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں عالمی بحری تجارتی گزرگاہ کو شدید محدود کرنے کا بڑا اور اہم ترین فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی فوجی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق نئی سمندری حدود چاہ بہار کی بندرگاہ سے لے کر خلیج عمان اور بحیرہ عرب کے منتخب حصوں تک محدود رکھی جائیں گی تاکہ علاقے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی کارروائیوں کے باعث امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے 400 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئے، پاسدارانِ انقلاب

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس محدود کیے گئے نئے بحری علاقے کی تمام تر تکنیکی اور جغرافیائی نشاندہی بہت جلد عام کر دی جائے گی۔ اس نئے قانون کا مقصد خطے میں غیر قانونی اور بلا اجازت بحری نقل و حرکت پر قابو پانا ہے۔

ایرانی حکام نے واضح انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی ملک کے تجارتی یا بحری جہاز نے ایرانی حکام سے پہلے سے رابطہ نہ کیا یا پیشگی اجازت نہ لی، تو اس جہاز کو سخت ایرانی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے تمام جہازوں کے آبنائے ہرمز میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی اور انہیں کسی بھی قسم کی بحری یا لاجسٹک سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔