بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام: رجسٹریشن کا آسان طریقہ جانیں

Bright future for children!!! Learn the registration process for the Benazir Education Scholarship Program
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں اہل خاندانوں کے بچوں کو تعلیمی اخراجات میں معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے بچے کی والدہ کا بینظیر کفالت پروگرام میں اہل ہونا ضروری ہے، جبکہ بچے کا نادرا سے جاری کردہ فارم ب بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
رجسٹریشن کے لیے والدہ یا سرپرست بچے کو ہمراہ لے کر قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر جائیں۔ وہاں بچے کا فارم ب اور وہ موبائل نمبر فراہم کرنا ہوگا جو بی آئی ایس پی کے ریکارڈ میں پہلے سے رجسٹرڈ ہے۔ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد دفتر سے انرولمنٹ سلپ حاصل کی جائے گی۔
اس انرولمنٹ سلپ کو بچے کے اسکول سے مکمل کروانا ہوگا۔ اسکول انتظامیہ سلپ پر بچے کی کلاس، سیکشن، کلاس ٹیچر کا نام، ہیڈ ٹیچر کے دستخط اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کرے گی۔ مکمل شدہ انرولمنٹ سلپ دوبارہ متعلقہ بی آئی ایس پی تحصیل دفتر میں جمع کروانا ضروری ہے۔
ضروری دستاویزات اور معلومات کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد اہل بچے کا تعلیمی وظیفہ جاری کیا جاتا ہے۔ وظیفہ جاری رکھنے کے لیے بچے کی اسکول میں کم از کم 70 فیصد حاضری ضروری ہے۔ اگر بچہ اسکول تبدیل کرتا ہے تو والدین کو چاہیے کہ فوری طور پر قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر کو اطلاع دیں تاکہ ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کیا جا سکے۔
بی آئی ایس پی کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ کسی بھی مرحلے پر اگر کوئی اہلکار یا شخص رقم کا مطالبہ کرے تو شہری فوری طور پر متعلقہ حکام کو شکایت درج کروائیں اور کسی غیر متعلقہ فرد کو ادائیگی نہ کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












