سعودی عرب کے قومی دن پر 23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

Government Announces Public Holiday July 27
سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر 2026 کو نجی شعبے کے ملازمین کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے قومی دن کی تعطیل سے متعلق باضابطہ تاریخ جاری کردی ہے۔ وزارت کے مطابق بدھ، 23 ستمبر 2026، جو 12 ربیع الثانی 1448 ہجری کے مطابق ہے، نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی۔
سعودی حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ قومی دن کی تعطیل کا فیصلہ لیبر لا کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے تحت کیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن مملکت کے قیام اور سعودی عرب کے نام سے متحد ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے، جبکہ ملک بھر میں اس موقع پر مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس سال سعودی عرب کا قومی دن بدھ کے روز ہونے کے باعث نجی شعبے کے ملازمین کو 23 ستمبر کو سرکاری تعطیل حاصل ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












