جمعرات، 10-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/28هـ (10-09-2026م)

لندن میں آر ایس ایس سربراہ کے دورے کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر شدید احتجاج

10 ستمبر, 2026 12:31

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھارتی حکومت اور انتہا پسند تنظیم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

برطانیہ میں آر ایس ایس مخالف تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے متنازع دورہ لندن کے موقع پر برطانیہ میں سخت احتجاج کیا ہے۔

بھارتی اور عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہو کر  ہندو قوم پرست اور فاشسٹ نظریے کو سخت الفاظ میں مسترد کر دیا اور بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن سندور پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا خود بھارتی فوجی افسر نے بے نقاب کر دیا

مظاہرین نے اس موقع پر برطانوی حکومت کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندو انتہا پسند نظریات کو اپنے ملک میں پھیلنے کی اجازت نہ دے۔

مظاہرین نے 2002 کے گجرات قتلِ عام کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ دنیا کو فاشزم کے خلاف متحد ہونا چاہیے اور ایسے عناصر کی سرپرستی بند کرنی چاہیے۔ اس مظاہرے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مودی حکومت اور اس کے نظریاتی سرپرستوں کو عالمی سطح پر مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے۔

اس سے قبل امریکہ کے مذہبی آزادی کے کمیشن نے بھی آر ایس ایس سربراہ کا ویزا منسوخ کرنے اور ان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کی تجویز دی تھی۔

اسی طرح کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ بھی کینیڈا میں ہندوتوا تنظیم کی سرگرمیوں کو سماجی بدامنی اور تشدد کا باعث قرار دے چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔