اردن میں ایرانی حملے سے متعدد امریکی جنگی طیارے متاثر ہوئے، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کے مطابق اردن کے موفق سلطی ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے سی بی ایس نیوز نے معلومات رکھنے والے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے کہ بدھ کی صبح اردن کے موفق سلطی ایئر بیس پر ہونے والے ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی ملٹری طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے دوران تقریباً 8 امریکی ایف 15 جنگی طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا، جنہیں بعد میں دوبارہ سروس میں شامل کر لیا گیا، تاہم ایک اے 10 تھنڈر بولٹ جنگی طیارہ (جسے عام طور پر وارتھوگ کہا جاتا ہے) ایرانی میزائل کی زد میں آ کر تباہ ہوا اور اس کا ایک پروٹینٹ پر (ونگ) مکمل طور پر کٹ کر الگ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : اقتصادی جنگ اور ناکہ بندی ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے، اقوامِ متحدہ میں ایرانی مندوب
یہ حملہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی طرف سے کئے گئے جوابی حملوں کا حصہ تھا، جو امریکہ کی جانب سے خلیج فارس میں 5 ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کے دعوے کے بعد کیے گئے۔
جواب میں ایرانی فورسز نے 8 ٹینکروں، 2 امریکی جنگی جہازوں اور اردن کی ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اردن میں موجود امریکی فورسز نے ان ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے 30 سے زائد پیٹریاٹ میزائل فائر کیے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












