جمعرات، 10-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/28هـ (10-09-2026م)

ایران سے جنگ صدارتی مدت کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے، مشیروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کردیا

10 ستمبر, 2026 11:33

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ان کی پوری صدراتی مدت تک جاری رہ سکتی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ ترین مشیروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنہائی میں خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع مختصر وقت میں ختم ہونے والا نہیں ہے بلکہ یہ ان کی موجودہ صدارتی مدت کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے۔

امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سمیت اہم عہدیداروں نے صدر کو آگاہ کیا ہے کہ تہران امریکی دباؤ کے سامنے جھکنے کے موڈ میں نہیں ہے اور وہ مسلسل مزاحمت جاری رکھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے جنگ جیتنے کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مشیروں کی اس تشویش کے بعد یہ خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری یہ فوجی تصادم جنوری 2029 میں اگلی صدارتی مدت کے آغاز کے بعد بھی جاری رہ سکتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پوری صدارتی مدت کے دوران اس تنازع اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی و عسکری اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ایران کے ساتھ کسی بھی فوری معاہدے کی تلاش میں نہیں ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ سفارتی راستے مکمل طور پر بند نہیں ہوئے ہیں اور آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی گنجائش اور امکانات اب بھی موجود ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔