جمعہ، 11-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/29هـ (11-09-2026م)

سولر صارفین کے خلاف کارروائی سخت، اضافی بجلی پر کریک ڈاؤن

11 ستمبر, 2026 10:31

سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ معاہدے اور منظور شدہ لوڈ کی مقررہ حد سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے صارفین کی نشاندہی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں نے معاہدے میں درج شرائط کے برخلاف پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو سسٹم میں شامل کرنا شروع کردیا، جس کے نتیجے میں بعض صارفین کے کریڈٹ میں بھی کمی کی گئی ہے۔

صارفین کے کنکشنز کی جانچ ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ چیکنگ کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اضافی بجلی پیدا کرنے والے سینکڑوں صارفین کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد صارفین نے بجلی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد اپنے سولر سسٹمز میں اضافی پینلز نصب کیے۔ اضافی پینلز کی تنصیب کے نتیجے میں منظور شدہ لوڈ اور معاہدے میں طے شدہ حد سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی، جو معاہدے کی شرائط کے برخلاف ہے۔

بجلی کمپنیوں کی جانب سے اب سولر کنکشنز کی نگرانی اور جانچ مزید سخت کردی گئی ہے، تاکہ معاہدے میں طے شدہ حد سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جاسکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔