جمعہ، 11-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/29هـ (11-09-2026م)

کراچی میں 14 سے 16 ستمبر تک تیز بارش کی پیش گوئی

11 ستمبر, 2026 12:00

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے نئے موسمیاتی سسٹم کے تحت کراچی میں 14 سے 16 ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 14 سے 16 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ خلیج بنگال میں بننے والا نیا موسمیاتی سلسلہ ڈپریشن کی شکل اختیار کر رہا ہے، اور ہوا کا کم دباؤ شمال مغربی خلیج بنگال اور محلقہ اڑیشہ کے ساحلی علاقے پر موجود ہے جو مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، زیارت، ہرنائی اور سوراب میں 9 سے زائد دہشت گرد ہلاک

اس سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بارشوں سے قبل شہر میں آئندہ 2 روز تک شدید گرمی کا امکان ہے جبکہ اس دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی اور پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔