اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے سات شرائط رکھ دیں

13 ستمبر, 2026 09:49

ایران نے واضح کیا ہے کہ عمان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ثالثوں کے ذریعے امریکا کو سات شرائط پیش کر دی گئی ہیں۔

روسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران نے ثالثوں کے توسط سے امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے کے عوض سات بنیادی شرائط پیش کر دی ہیں، تاہم ان شرائط کی مخصوص تفصیلات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

تہران نے امریکہ پر دوٹوک انداز میں واضح کر دیا ہے کہ جب تک یہ تمام شرائط پوری نہیں کی جاتیں، تب تک آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ تہران پیر کے روز مسقط میں ایک اہم اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے مندوبین بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکی راستے سے گزرنے پر سلامتی کی ذمہ داری نہیں، پاسداران انقلاب

ان ممالک کو اس اجلاس میں مدعو کرنے کا بنیادی مقصد انہیں نئے سمندری راستے کی تفصیلات اور ٹرانزٹ کے نئے انتظامات سے مکمل آگاہی دینا ہے۔

ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت خلیج فارس میں داخلے کا راستہ مکمل طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا، جبکہ خلیج فارس سے باہر نکلنے کا راستہ بھی جزوی طور پر ایرانی پانیوں کے اندر ہی ہوگا۔

یہ سارا نظام ایرانی پروٹوکول کے تحت چلایا جائے گا، جبکہ وہ جنوبی راستہ جس کو کھولنے کے لیے امریکہ مسلسل اصرار کر رہا تھا، مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔