ہماری عسکری صلاحیت دشمن کے اندازوں سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، ایرانی آرمی چیف

ایرانی آرمی چیف نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افواج ملکی دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور طاقتور جواب دیں گی۔
ایرانی عسکری قیادت نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک کے قومی مفادات اور خودمختاری پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی افواج اور پاسداران انقلاب ملک کی عسکری طاقت کے دو اہم اور مضبوط ستون ہیں، اور ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام مسلح افواج کے درمیان قریبی اتحاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے سات شرائط رکھ دیں
میجر جنرل امیر حاتمی نے دشمن ممالک کوتباہ کن انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر اگر کسی بھی جانب سے کوئی بھی جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور اور انتہائی طاقتور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی موجودہ عسکری اور دفاعی صلاحیت دشمن کے تمام اندازوں اور تخمینوں سے کہیں زیادہ طاقتور اور مضبوط ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











