دہشتگردی کی ہر شکل کا خاتمہ ناگزیر ہے، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار

عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کی ہر شکل کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری کو دہشتگردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کا خاتمہ کرنے کے لیے مشترکہ اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے نائن الیون کے سانحے کی برسی کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے یاد دلایا کہ اس ہولناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 7 پاکستانی شہری بھی شامل تھے اور اس مشکل وقت میں پاکستان نائن الیون کے تمام متاثرین اور ان کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی سی فوڈ برآمدات میں تاریخی اضافہ، 568 ملین ڈالر کی نئی سطح پر پہنچ گئیں
عاصم افتخار نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صف اول کی ریاست کے طور پر کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اس طویل اور دشوار گزار جنگ میں اب تک 90 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے افغانستان کی سرزمین پر موجود دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ کسی بھی ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے زمین استعمال نہ ہو سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











