اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

جہانیاں میں رشتہ نہ ملنے کے 17 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل، لاش نہر سے برآمد

13 ستمبر, 2026 15:16

جہانیاں میں مدرسے کی 17 سالہ لڑکی دعا کی لاش نہر سے برآمد ہوئی، ورثاء نے پھوپھی زاد کزن پر رشتہ نہ ملنے کے رنج میں اغواء کے بعد زیادتی اور قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں مبینہ طور پر رشتہ نہ ملنے کا رنج دل میں رکھتے ہوئے سترہ سالہ لڑکی دعا کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

ورثاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق دعا 13 اگست کو روز کی طرح مدرسے جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی لیکن اس کے بعد واپس گھر نہیں لوٹی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے علاقے شیر شاہ میں کارروائی، فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

لڑکی ایک مقامی مدرسے میں حافظہ کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ کافی تلاش کے باوجود جب اس کا کوئی پتہ نہ چلا تو لواحقین سخت پریشان ہوئے اور بالآخر اس لاپتہ لڑکی کی لاش میلسی کی نہر سے برآمد کر لی گئی۔

دعا کے ورثاء نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے اپنے ہی پھوپھی زاد کزن نعیم پر شدید الزام عائد کیا ہے کہ اس نے دعا کو اغواء کیا، اس کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزم نعیم نے کچھ عرصہ قبل دعا کا رشتہ مانگا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں کی طرف سے انکار کر دیا گیا تھا، جس کی رنجش میں اس نے یہ ہولناک قدم اٹھایا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی پولیس نے نامزد ملزم نعیم سمیت دو نامعلوم افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔