اگر جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہوتا تو این پی ٹی میں شامل نہ ہوتے، ایرانی صدر

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ اگر ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کا شوق ہوتا تو وہ ہرگز جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا حصہ نہ بنتا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے، جن میں یہ کہا جا رہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ایرانی صدر نے واضح کیا کہ تہران ہمیشہ سے عالمی قوانین اور ضوابط کے اندر رہ کر کام کرتا آ رہا ہے اور اگر ایران کا مقصد جوہری ہتھیار بنانا ہوتا تو وہ ہرگز جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا حصہ نہ بنتا۔
یہ بھی پڑھیں : اگر دوبارہ جنگ کی گئی تو ایران اپنی نئی ٹیکنالوجی سے دنیا کو حیران کردے گا، ایرانی وزیر دفاع
صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ عالمی معائنہ کاروں کو روزانہ کی بنیاد پر ایرانی جوہری تنصیبات کے دورے کرنے اور معائنہ کرنے کی مکمل اجازت دی جاتی رہی ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جوہری پروگرام کے نام پر لگائے جانے والے تمام الزامات محض جھوٹے بہانے ہیں، جن کا مقصد ملک پر جارحیت کو جواز فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ جاری کشیدگی اور جنگ کی ابتدا ایران نے نہیں بلکہ مجرم امریکہ اور اسرائیل نے کی تھی اور ایران نے صرف اپنی بقا اور دفاع کے لیے جوابی قدم اٹھایا۔ انہوں نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو تمام مسائل کی اصل جڑ قرار دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











