ستمبر 1965 کی جنگ کا 14ویں روز لاہور پر حملہ ناکام، 150 بھارتی فوجی ہلاک

ستمبر 1965 کی جنگ کے 14ویں روز لاہور کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 150 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
ستمبر 1965 کی جنگ کے 14ویں روز لاہور کے محاذ سے ملنے والی ایک بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے، جن میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بھارتی فوج کو اقتدار کی جنگ میں بطور مہرہ استعمال کیا جا رہا تھا۔
نئی دہلی کے سفارتی حلقوں کے مطابق جنگ میں بھارتی فوج کی مسلسل ناقص کارکردگی ملکی حکومت کے لیے ایک بڑا بحران بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 20 ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد پہنچیں گے، امیر جماعت اسلامی کا اعلان
میدان جنگ میں پاک فوج نے لاہور کے مقبول پور محاذ پر دشمن کا شدید حملہ نہ صرف کامیابی سے پسپا کیا بلکہ جوابی کارروائی میں 150 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ دشمن اپنے دگنے زخمی سپاہیوں کو چھوڑ کر میدان سے بھاگ گیا۔
اس کے علاوہ گدرو کے محاذ پر ایک بھارتی پوسٹ پر قبضہ کرتے ہوئے ایک افسر اور 35 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔
چودہ ستمبر کے روز بھارتی فضائیہ کو مزید 11 طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا، جس کے بعد ان کے تباہ شدہ طیاروں کی کل تعداد 80 ہو گئی ہے، جبکہ پاک فضائیہ نے شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن پر اپنی مکمل برتری ثابت کر دی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










