گڈانی میں لانچ چٹان سے ٹکرانے کے حادثے میں لاپتہ 3 افراد کی لاشیں برآمد

گڈانی کے قریب سمندر میں لانچ چٹان سے ٹکرانے کے حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے 3 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
گوادر اور حبکو کے قریب گڈانی کے علاقے میں کند الانہ گاڈور گوٹھ کے قریب سمندر میں ایک لانچ بے قابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی، جس سے لانچ الٹ گئی اور اس میں سوار 6 افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے۔
حادثے کے فورا بعد مقامی ماہی گیروں اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو تو بچا لیا تھا، تاہم باقی 3 افراد لاپتہ ہو گئے تھے، جن کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر بحری ریسکیو سرچ آپریشن جاری تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، وفاق نے صوبوں سے سیکیورٹی اہلکار مانگ لیئے
طویل تلاش کے بعد ریسکیو ٹیموں نے سمندر سے مزید 3 لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد کر لیں، جاں بحق ہونے والے شیر محمد کی عمر 30 سال، عامر کی عمر 28 سال اور سلام کی عمر بھی 30 سال تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے جاری بحری ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










