ایرانی تجارتی جہاز پر ہونے والے حملے میں دو پاکستانی شہری بھی زخمی ہوئے، ایرانی وزارت خارجہ

جزیرہ قشم کے قریب ایرانی تجارتی جہاز پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ جہاز پر کام کرنے والے دو پاکستانی شہری بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایرانی تجارتی جہاز پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اس حملے کے دوران زخمی ہونے والوں میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، جو اس جہاز پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : چین نے ایران کو اردن میں امریکی بیس کی سیٹلائٹ تصاویر فراہم کی تھیں، امریکی صدر کا بلاواسطہ اعتراف
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل خلیج فارس میں امن و امان کی فضا کو سبوتاژ کرنے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں اور خطے کے اندر سیکیورٹی کو نشانہ بنانا ان کی سوچی سمجی پالیسی بن چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












