پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج کیس : 15 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں 12 صوبائی اسمبلی اور 3 قومی اسمبلی کے ارکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی استدعا پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 کے تحت جاری کیے جانے والے ان وارنٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 12 اراکین اور 3 قومی اسمبلی کے اراکین کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کا انتخاب کالعدم قرار دینے کا کیس سماعت کے لیے منظور کر لیا
عدالت کی جانب سے جن اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، ان میں عمر ایوب اور عرفان سلیم کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے اراکین بابر سلیم سواتی، محمد عثمان، آصف محسود اور عجب گل شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کے اراکین میں شاہ احد، شیر علی ارباب اور زبیر وزیر کے نام بھی سر فہرست ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










