یمن بحران سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، آبنائے ہرمز پر کوئی ڈکٹیشن قبول نہیں، اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یمن بحران سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے، تہران ہرمز پالیسی پر بیرونی دباؤ یا ڈکٹیشن ہرگز قبول نہیں کرے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ تہران کا یمن کے اندر جاری بحران سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور ایران یمنی امور میں مداخلت نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ کئی ممالک موجودہ حالات کا فائدہ اٹھا کر ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے درمیان خلیج حائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی تجارتی جہاز پر ہونے والے حملے میں دو پاکستانی شہری بھی زخمی ہوئے، ایرانی وزارت خارجہ
آبنائے ہرمز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایران اور عمان نے اس راستے کے انتظام کے لیے ایک ذمہ دارانہ مشترکہ فیصلہ کیا ہے اور کوئی بھی ذمہ دار ملک بیرونی طاقتوں کی طرف سے مسلط کردہ دباؤ یا ڈکٹیشن کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔
ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پک ایکس ماؤنٹین میں جوہری سرگرمیوں کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس پہاڑ کے اندر کسی قسم کی جوہری تنصیبات کا وجود نہیں ہے اور یہ تمام رپورٹس واشنگٹن کی طرف سے چلائی جانے والی میڈیا اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











