اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

پی ٹی آئی احتجاج کیس : کسی بھی سیاسی جماعت کو سڑکوں پر قبضے کا حق نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

14 ستمبر, 2026 15:06

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو عوامی سڑکوں پر قبضے یا شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ کا حق حاصل نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ احتجاج سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت یا رہنما کو عوامی سڑکوں، شاہراہوں یا دیگر اہم مقامات پر قبضے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو اس بات کی اجازت دی جا سکتی ہے کہ وہ عام شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹیں کھڑی کرے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کا انتخاب کالعدم قرار دینے کا کیس سماعت کے لیے منظور کر لیا

عدالت نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں یہ یقینی بنائیں کہ کسی بھی مارچ، جلوس یا سیاسی ریلی کے لیے سرکاری وسائل، فنڈز یا سرکاری گاڑیاں ہرگز استعمال نہ کی جائیں۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو کسی قسم کے مارچ یا سیاسی جلسے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے زبردستی مجبور نہ کیا جائے۔

اسلام آباد انتظامیہ، وزارت داخلہ، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور پولیس کے انسپکٹرز جنرل کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عدالتی احکامات پر من و من عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عام شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اور امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔