اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

ایران معاہدے کیلئے بے چین ہے، فیصلہ خود کروں گا، امریکی صدر ٹرمپ

15 ستمبر, 2026 08:40

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جلد از جلد معاہدہ کرنا چاہتا ہے، اس معاملے پر وہ خود حتمی فیصلہ کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے اور اس کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران تیزی اور شدت کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم امریکہ اس سے مذاکرات کرے گا یا نہیں، اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ صورتحال اس کی ناکامی کی عکاسی کرتی ہے اور امریکہ اس معاملے پر اپنے مفاد کے مطابق ہی فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی تجارتی جہاز پر ہونے والے حملے میں دو پاکستانی شہری بھی زخمی ہوئے، ایرانی وزارت خارجہ

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا دوسروں کیلئے اپنے مفاد سے کہیں زیادہ کام کر رہا ہے، امریکا نسلوں سے دوسرے ممالک کیلئے زیادہ کام کرتا آرہا ہے، ملک میں زیادہ مہنگائی کی ذمہ دار جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ تھی۔ بائیڈن دور میں تیل کی قیمتیں آج کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے امریکہ کی مدد نہیں کی انہیں اس کا معاوضہ دینا پڑے گا، خطے میں جنگ کے خاتمے کے بعد دیگر ممالک کو امریکی اخراجات کی تلافی کرنا ہوگی۔

امریکی صدر کے مطابق آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بدستور جاری ہے۔ تیل کو چھوڑ کر تمام اشیاء کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔ خطے میں جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے گر جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا ہے اور بائیڈن دور کے مقابلے میں اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔