برکس اجلاس: جعلی تصاویر کا استعمال اور بھارتی حکام کا غیر پیشہ ورانہ رویہ، بھارت کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی

نئی دہلی میں برکس اجلاس کے دوران بھارتی حکام کی غیر پیشہ ورانہ حرکات اور جعلی تصاویر شیئر کرنے پر عالمی سطح پر بھارت کی شدید جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
عالمی سفارتی فورم پر بھارتی حکام کی غیر پیشہ ورانہ حرکات نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ بنیادی سفارتی آداب کو تار تار کرتے ہوئے روسی صدر کی تقریر کے دوران بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی پوری توجہ کھانے پر مرکوز رہی جبکہ ایرانی صدر کی تقریر کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال بھی مسلسل کھانے میں مصروف رہے۔
یہ بھی پڑھیں : ستمبر 1965 کی جنگ کا 14ویں روز لاہور پر حملہ ناکام، 150 بھارتی فوجی ہلاک
ان وائرل ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی حکام کے نامناسب طرزِ عمل پر شدید تنقید کی گئی۔ بھارتی صحافی اشوک سوائن نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ ملکی ساکھ بہتر کرنے کے بجائے مودی کے لیے تمغے جمع کرنے اور مفت کھانے اڑانے میں مگن ہے۔
دوسری جانب بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے برکس اجلاس کی جعلی اور مصنوعی ذہانت سے ساختہ تصاویر شیئر کی جانے لگیں۔
بی جے پی رہنماؤں کی شیئر کردہ ان جعلی تصاویر میں 2024 میں انتقال کر جانے والے سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی دکھا دیا گیا، جبکہ جعلی سفارتی کامیابی دکھانے کے لیے مودی سرکار نے جعلی تصاویر کے ذریعے ترک صدر کی بھی برکس اجلاس میں شرکت دکھا دی۔
بھارتی حکام کے اس غیر پیشہ ورانہ رویے اور جعلی تصاویر نے ثابت کر دیا کہ برکس اجلاس میں بھارت کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










