بھارتی فورسز میں خودکشیوں کا بڑھتا رجحان، 4 سالوں میں 700 سے زائد اہلکاروں نے اپنی زندگی ختم کر لی

مودی دور میں بدترین ذہنی دباؤ اور گرتے مورال کے باعث بھارتی فورسز میں خودکشیوں کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
مودی حکومت کے دعوؤں کے برعکس بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی خودکشیوں نے حکومتی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
بھارتی جریدے ڈیکن کرانیکل کے مطابق مالی مشکلات اور قرضوں کے بوجھ سے تنگ سی آر پی ایف کانسٹیبل پون کمار نے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : برکس اجلاس: جعلی تصاویر کا استعمال اور بھارتی حکام کا غیر پیشہ ورانہ رویہ، بھارت کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی
اس کے علاوہ بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے کشن گنج کیمپ میں ڈیوٹی پر مامور 24 سالہ ایس ایس بی جوان نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔
قرض اور ذہنی دباؤ کا شکار 24 سالہ یوپی پولیس کانسٹیبل آشیش ورما نے بھی ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر جان دے دی۔
لوک سبھا کے رکن چندر شیکھر آزاد کا کہنا ہے کہ 2021 سے 2025 تک 749 اہلکاروں کی خودکشیاں ظاہر کرتی ہیں کہ بھارتی جوان ملکی دفاع کے بجائے اپنے نظام کی خامیوں سے لڑ رہے ہیں۔
ذہنی دباؤ سے دوچار بھارتی فورسز میں خودکشیوں کے بڑھتے یہ رجحانات ایک بڑے ادارہ جاتی بحران کی بھی نشاندہی کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












