27 ستمبر کا احتجاج، پی ٹی آئی کے کئی رہنما گرفتاریوں سے بچنے کیلئے خیبرپختونخوا منتقل

آنے والے 27 ستمبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے ممکنہ حکومتی گرفتاریوں سے بچنے کے لیے خیبرپختونخوا کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔
27 ستمبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے ممکنہ حکومتی کارروائی سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز نے خیبرپختونخوا کی طرف منتقلی شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 24 پی ٹی آئی رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر وہاں جا رہے ہیں تاکہ 27 ستمبر کے احتجاج میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی خیبرپختونخوا روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی پنجاب کے بعض ارکان نے قیادت کو اسٹریٹ موومنٹ کے دوران ممکنہ گرفتاریوں کے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ اس وقت گرفتاریوں سے بچنا احتجاج کی کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
ادھر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورہ لاہور میں بھی مقامی قیادت اسی خدشے کے باعث سامنے نہیں آئی اور گرفتاری کے ڈر سے پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے ارکان سہیل آفریدی کو پروٹوکول بھی نہ دے سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










