پنجاب میں اسلحہ لائسنس کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف

لاہور: پنجاب میں شہریوں کے لیے اسلحہ لائسنس کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت لائسنس ہولڈرز قابلِ تصدیق ڈیجیٹل کریڈنشلز حاصل کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نادرا کے ساتھ معاہدے میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ ترمیم شدہ معاہدے کے تحت شہری Pak ID Wallet کے ذریعے اپنے پنجاب اسلحہ لائسنس کے ڈیجیٹل کریڈنشلز حاصل کرسکیں گے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے درمیان معاہدے کی مدت 31 دسمبر 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔ معاہدے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے 31 دسمبر 2026 تک ہوگا۔
ترمیم کے بعد معاہدے سے سنگل سائن آن تصدیق کی شق ختم کردی گئی ہے، جبکہ تکنیکی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مشترکہ لاگ اِن کی شق بھی نکال دی گئی ہے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بھی معاہدے سے سنگل سائن آن کی شق ختم کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد قانونی جائزہ مکمل کرکے ترمیم شدہ معاہدے کی منظوری دی گئی۔
حکام کے مطابق نئے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کا عمل آسان، تیز اور محفوظ ہوگا۔ لائسنس ہولڈرز ضرورت کے وقت اپنے ڈیجیٹل کریڈنشلز کے ذریعے لائسنس کی حیثیت ثابت اور اس کی تصدیق کراسکیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











