اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، باب المندب میں کشیدگی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عاصم افتخار

16 ستمبر, 2026 09:52

پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ باب المندب میں حملے عالمی معیشت کے لیے خطرہ ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یمن میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر تشویش ہے۔ انہوں نے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد سے بات کی اور حملوں کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھین : سعودی عرب نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے حوثی ڈرون کو تباہ کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی اقدامات کا حق حاصل ہے۔

مستقل مندوب نے کہا کہ باب المندب میں حوثی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی، آزاد جہاز رانی کے لیے خطرہ اور دنیا کی معیشت کو متاثر کرنے کا سبب ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔