میرپورخاص کی خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز سے متعلق اہم اعلان

Great news has arrived for women wishing to get free pink scooters
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اہل خواتین میں پنک اسکوٹیز جلد تقسیم کی جائیں گی۔
شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اجلاس ہوا، جس میں جاری منصوبوں، نئے روٹس اور شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں لاڑکانہ سے قمبر اور شہدادکوٹ تک پیپلز بس سروس کا نیا روٹ 18 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ نئے روٹ سے لاڑکانہ، قمبر، شہدادکوٹ اور اطراف کے علاقوں کے شہریوں کو سفری سہولت ملے گی۔ سندھ حکومت شہریوں کو جدید، محفوظ اور کم خرچ پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کو سندھ کے دیگر شہروں اور اضلاع تک بھی توسیع دی جارہی ہے۔
اجلاس میں گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی سے متعلق امور پر بھی بات ہوئی۔ شرجیل میمن کے مطابق گرین لائن کی روزانہ رائیڈرشپ 88 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اورنج لائن پر روزانہ 11 ہزار سے زائد افراد سفر کررہے ہیں۔
شرجیل میمن نے میرپورخاص میں اہل خواتین میں پنک اسکوٹیز جلد تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈبل ڈیکر بسوں اور مزید الیکٹرک وہیکل بسوں کے لیے نئے روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا نے ہدایت کی کہ نئے روٹس۔
صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ نئے روٹس پر بس سروس مقررہ وقت پر شروع کی جائے اور مسافروں کے لیے تمام ضروری سہولیات بھی یقینی بنائی جائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











