منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

مصنوعی ذہانت پر پابندی لگائی تو چین سے پیچھے رہ جائیں گے، امریکی اسپیکر

16 ستمبر, 2026 11:51

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے مصنوعی ذہانت کی ترقی روکنے کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے امریکہ چین سے پیچھے رہ جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے مصنوعی ذہانت کی ترقی پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے امریکہ چین سے اپنی برتری کھو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصنوعی ذہانت خطرہ بن چکی ہے، لیبارٹریوں کو ہیک کر کے جان لیوا وائرس تیار کر سکتی ہے، سابق محقق

مائیک جانسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مصنوعی ذہانت کی ترقی پر روک نہیں لگا سکتے کیونکہ اس سے ہم چین سے پیچھے رہ جائیں گے اور اس کے ہر امریکی خاندان کے لیے قومی سلامتی کے حوالے سے سنگین نتائج ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کو خود کو منظم کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے کیونکہ انہیں حکومت کی طرف سے سست روی کا حکم دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔