منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

ایرانی ایئرلائنز کی عالمی پروازیں بند ہونے کا خطرہ، امریکہ نے سروس دینے والی کمپنیوں پر پابندی کا عندیہ دے دیا

22 ستمبر, 2026 10:02

امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ بدھ کے روز سے تمام ایرانی ایئرلائنز کو دنیا بھر میں اپنی پروازیں معطل کرنے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت اب ان تمام غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کے خلاف سخت ثانوی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر چکی ہے، جو ایرانی ایئرلائنز کو کسی بھی قسم کی سروسز فراہم جاری رکھیں گی اور بدھ کے روز سے تمام ایرانی ایئرلائنز عالمی سفر کے لیے عملی طور پر بند ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ انتباہ صرف خود ایرانی ایئرلائنز تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں وہ تمام ایئرپورٹس، فیول سپلائرز، ٹکٹنگ کمپنیاں اور دیگر معاون کاروباری ادارے بھی شامل ہیں، جن پر یہ ایئرلائنز بیرون ملک اپنے معمول کے آپریشنز چلانے کے لیے انحصار کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جی سیون وزرائے خارجہ کا ایران سے حوثیوں کو عسکری امداد بند کرنے کا مطالبہ

اسکاٹ بیسنٹ نے انتہائی سخت لہجے میں کہا کہ اگر دنیا کا کوئی بھی ادارہ ایرانی طیاروں کو لینڈنگ کی سہولت، طیارے کے لیے ایندھن یا ٹکٹنگ کی سروس فراہم کرے گا، تو اسے فوری طور پر عالمی امریکی ڈالر کے مالیاتی نظام سے باہر نکال دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی اس وسیع تر اقتصادی مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ایران کو عالمی فنانشل سسٹم سے مکمل طور پر کاٹ کر تنہا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے چین کے ساتھ بھی اس معاملے پر مثبت مذاکرات کا ذکر کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔