منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

بل گیٹس کا مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی پر شدید تشویش کا اظہار، دنیا کے لیئے خطرہ قرار دے دیا

22 ستمبر, 2026 10:08

بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ معاشرہ اس بڑی تبدیلی کے لیے ابھی تیار نہیں ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی اور ٹیکنالوجی کے ماہر بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مستقبل پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے ایک انتہائی تشویشناک تصویر پیش کی ہے، جس نے پوری دنیا کی ٹیک انڈسٹری میں ایک نئی اور شدید بحث کو جنم دے دیا ہے۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ انسانی معاشرہ اس رفتار کو ابھی تک پوری طرح محسوس یا سمجھ ہی نہیں پا رہا، جس رفتار سے مصنوعی ذہانت دن بدن آگے بڑھ رہی ہے اور یہی وہ پہلو ہے، جسے انہوں نے ایک بڑا معاشرتی نظر انداز شدہ نقطہ قرار دیا ہے، جس کے گہرے اثرات مستقبل میں سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کی چین کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے امور پر اے آئی ہاٹ لائن قائم کرنے کی تجویز

بل گیٹس نے واضح کیا کہ اے آئی کا اثر صرف کمپیوٹر اور سافٹ ویئر کی صنعت تک محدود نہیں رہے گا بلکہ قانون، طب، کسٹمر سروس، اور مینوفیکچرنگ سمیت زندگی کے ہر شعبے میں کام کرنے کا انداز ماضی کے تمام ٹیکنالوجی انقلابوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز رفتاری سے تبدیل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اے آئی میں انسانیت کی فلاح و بہبود کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، لیکن اگر یہ ٹیکنالوجی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تو یہ بائیو ٹیررازم، خطرناک مالیاتی سائبر حملوں اور دیگر تباہ کن سرگرمیوں میں بھی استعمال ہو سکتی ہے، جس کے لیے دنیا کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔