اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

خضدار میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

16 ستمبر, 2026 14:22

خضدار کے علاقے وڈھ آڑینجی میں مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

خضدار کے علاقے وڈھ آڑینجی میں مبینہ فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ڈی آئی جی وزیر خان ناصر کے مطابق پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع

مبینہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال تک منتقل کرنے میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ڈی آئی جی وزیر خان ناصر نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل فی الحال جاری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔