امریکی سینیٹر کا کانگریس سے اسرائیل کیلئے 2.8 ارب ڈالر کے اسلحہ پیکیج کو مسترد کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر نے اسرائیل کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے مجوزہ 2.8 ارب ڈالر کے اسلحہ پیکیج کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کانگریس سے معاہدے مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
برنی سینڈرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی عوام غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کے لیے امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم استعمال کیے جانے سے تنگ آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 40 ہزار بم فراہم کرنے کی تیاری
انہوں نے الزام عائد کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت کو امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم سے 2.8 ارب ڈالر کے بم فراہم کرکے اپنے مؤقف پر مزید زور دے رہے ہیں۔
برنی سینڈرز نے مجوزہ اسلحہ معاہدے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ ان معاہدوں کو مسترد کرے۔
اس مجوزہ فروخت پر امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے اعلیٰ ڈیموکریٹ رکن گریگوری میکس نے بھی مخالفت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ شہری آبادی والے علاقوں میں اتنے بڑے بموں کے ممکنہ استعمال پر خدشات موجود ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












