امریکی ایوان نمائندگان میں ایران اور روس پر سخت پابندیوں کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر سخت معاشی پابندیاں عائد کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے مرحوم سینیٹر لنڈسے گراہم کے نام سے منسوب ایک بل کو 262 کے مقابلے میں 159 ووٹوں سے منظور کر لیا ہے، جس کا مقصد ایران اور روس پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر پابندیاں اور ٹیرف عائد کرنا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق لنڈسے او گراہم سینکشننگ رشیا اینڈ ایران ایکٹ آف 2026 جسے خود گراہم نے پیش کیا تھا، گزشتہ ماہ سینیٹ میں بھی 86 کے مقابلے میں 11 ووٹوں سے منظور کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : خطے میں توازن کا انحصار موجودہ فیصلوں پر ہے، ایرانی وزیر خارجہ کی چینی امن منصوبے کی حمایت
اگرچہ یہ قانون سازی بنیادی طور پر روس کو نشانہ بناتی ہے، لیکن یہ 1996 کے ایران پابندیوں کے ایکٹ میں بھی توسیع کرتی ہے، جس پر سابق صدر بل کلنٹن نے دستخط کیے تھے۔ سال 1996 کا یہ ایکٹ 2026 میں ختم ہونے والا تھا لیکن اس میں مزید 5 سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے درجنوں نمائندگان نے پارٹی اختلاف کرتے ہوئے ریپبلکنز کا ساتھ دیا اور اس بل کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد اب یہ بل توثیق کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میز پر بھیج دیا گیا ہے، جہاں وہ اس پر قانون کے طور پر دستخط کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











