لیسکو کا اربوں روپے سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 2 لاکھ 97 ہزار اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدنے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کو نئے اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری پر تقریباً 5 ارب روپے کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔
نئے نظام کے تحت صارفین کو نئے بجلی کنکشن کے اجرا پر اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز فراہم کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجٹ کی منظوری ملنے کے بعد خراب اور ناکارہ میٹرز کو بھی مرحلہ وار سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔
لیسکو کے پاس اس وقت عام سٹیٹک میٹرز کا بھی بڑا اسٹاک موجود ہے، جنہیں خراب یا جل جانے والے میٹرز کی جگہ نصب کیا جا رہا ہے۔
لیسکو کی جانب سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کا فیصلہ بجلی کے میٹرنگ نظام کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












