ایران کے لیے جاسوسی کرنے والے اسرائیلی شہری کو 13 سال سے زائد قید کی سزا سنادی گئی

اسرائیلی عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی اور تخریب کاری کے الزام میں ایک اسرائیلی شہری کو 13 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی عدالت نے جاسوسی، آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے جرم میں ایک اسرائیلی شہری کو ساڑھے 13 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق الگزنڈر گرانووسکی، جن کی عمر غالباً 30 سال کے قریب ہے، کو 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ڈیجیٹل طریقے سے ہزاروں ڈالر کے بدلے ایرانی ایجنٹ کی جانب سے سیکیورٹی سے متعلق امور انجام دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی سینیٹر کا کانگریس سے اسرائیل کیلئے 2.8 ارب ڈالر کے اسلحہ پیکیج کو مسترد کرنے کا مطالبہ
فرد جرم کے مطابق وہ ٹیلیگرام کے ذریعے اس شخص کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے ہوئے تھے اور اس علاقے کی تصاویر آگے بھیج رہے تھے، جہاں اسرائیل کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے سابق جنرل اور رہنما بینی گینز رہائش پذیر تھے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ مجرم نے 9 گاڑیوں کو بھی آگ لگائی، دیواروں پر اسپرے پینٹنگ کی، مجرم سے کہا گیا تھا کہ وہ تشدد کے واقعات انجام دینے کے لیے مجرمانہ پس منظر والے دیگر افراد کو بھی بھرتی کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











