اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

جن پنشنرز کے پاس موبائل فون نہیں!!! وہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کیسے بنوائیں؟ طریقہ جان لیں

17 ستمبر, 2026 13:50

حکومت نے نادرا کے تعاون سے بزرگ پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ آسان کردیا ہے۔

اس سے قبل پنشنرز کو ہر چھ ماہ بعد بینک جاکر اپنی زندگی کا ثبوت دینا پڑتا تھا۔ اب بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس طریقے سے بہت سے پنشنرز گھر سے ہی اپنا کام مکمل کرسکتے ہیں۔

موبائل فون نہ رکھنے والے پنشنرز کیا کریں؟

ایک شہری کی جانب سے یہ سوال اٹھایا گیا کہ جن پنشنرز کے پاس موبائل فون نہیں، خاص طور پر بزرگ بیوہ خواتین، وہ اپنی بائیومیٹرک تصدیق اور پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں گی؟

نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شباہت علی نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ موبائل فون نہ رکھنے والے پنشنرز بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایسے افراد کو اپنا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے گھر کے قریب موجود نادرا دفتر جانا ہوگا۔

نادرا دفتر میں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد متعلقہ پنشنر کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح موبائل فون نہ ہونا اس سہولت کے حصول میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

نادرا سہولت فرنچائز سے بھی کام ہوسکتا ہے

اگر کسی پنشنر کے گھر کے قریب نادرا دفتر موجود نہیں تو اس کے لیے ایک اور سہولت بھی دستیاب ہے۔ پنشنرز اپنے قریبی سہولت فرنچائز سے بھی پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں۔

معلومات کے مطابق سہولت فرنچائزز کی تعداد 5 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کردی گئی ہے۔ اس اقدام سے شہریوں کو اپنے علاقوں کے قریب بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

پروف آف لائف سرٹیفکیٹ مفت ہے

نادرا کے مطابق پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے کوئی فیس نہیں لی جارہی۔ پنشنرز کو اس سہولت کے لیے کسی فرد کو رقم دینے کی ضرورت نہیں۔

نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر نے واضح کیا کہ اگر کوئی شخص پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنانے کے عوض رقم طلب کرے تو اس کی شکایت کی جاسکتی ہے۔ ایسے معاملے میں شہری نادرا کی ہیلپ لائن 1777 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔