اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

پاکستان سے یورپ غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد ریکارڈ کمی

17 ستمبر, 2026 15:19

عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان سے یورپ کی جانب غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے، جس پر یورپی حکام نے پاکستانی اقدامات کو سراہا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل سوزین راب اور یورپی یونین کی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی (فرنٹیکس) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہانس لیئتنس نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقاتوں میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے اور بارڈر مینجمنٹ کے مشترکہ اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے اسکولوں میں خراب امتحانی نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان سے یورپ کی جانب غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ اور یورپی یونین کی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی نے غیر قانونی امیگریشن کے سدباب کے لیے پاکستان کے مؤثر اقدامات کو سراہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد کمی ایک چیلنجنگ ٹاسک تھا، جسے ہم نے قبول کیا اور پوری ٹیم نے دن رات محنت کی، جبکہ اب غیر قانونی امیگریشن میں 100 فیصد کمی اگلا ہدف ہے، جسے ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔

آئی سی ایم پی ڈی کے وفد نے ایف آئی اے کی رسک اینالیسس رپورٹ کو سراہا اور غیر قانونی امیگریشن کے مکمل خاتمے کے ہدف کے حصول میں پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

فرنٹیکس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہانس لیئتنس نے بھی پاکستان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔