چین اور روس نے ایران پر پابندیوں کے پینل کی توسیع کی امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین کے ویٹو کی وجہ سے ایران پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی مدت میں توسیع کا مسودہ مسترد ہو گیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی مدت میں توسیع سے متعلق قرارداد کو دوہرے ویٹو کے ذریعے ناکام بنا دیا۔
امریکہ کی حمایت سے تیار کردہ اس مسودے کا بنیادی مقصد 26 ستمبر کو مدت ختم ہونے سے پہلے ایران پابندیوں کی کمیٹی کی مدد کرنے والے ماہرین کے پینل کے کام کو جاری رکھنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ معاہدے پر براہ راست بات چیت کررہے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ
اس قرارداد کو کونسل میں 11 ووٹ ملے، جبکہ دو ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، لیکن روس اور چین کی جانب سے منفی ووٹ ڈالنے کی وجہ سے یہ مسودہ مسترد کر دیا گیا۔
روسی وفد نے اجلاس کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے پر طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے کیونکہ متعلقہ قرارداد پہلے ہی ختم ہو چکی تھی اور اس میٹنگ کی کوئی قانونی بنیاد نہیں بنتی۔
چین نے بھی روس کے اس مؤقف کی بھرپور حمایت کی اور رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ سیاسی محاذ آرائی سے گریز کریں۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے روس اور چین کے اس ویٹو کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سیاسی استحصال کو مسترد کر کے قانون کی حکمرانی کو بحال کیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











