کراچی کیلئے کے فور منصوبہ مسئلہ کشمیر بن گیا ہے، سینیٹ کمیٹی کا شدید اظہارِ برہمی

کراچی میں فراہمی آب کے اہم ترین کے فور منصوبے کی سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں شدید سست روی اور تاخیر پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
کراچی میں پانی کے فراہمی کے میگا منصوبے کے فور کی سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں سخت بازپرس کی گئی ہے اور سینیٹر رانا محمود الحسن نے اسے مسئلہ کشمیر قرار دے دیا ہے۔
سینیٹ کمیٹی کیبنٹ ڈویژن کے اجلاس کے دوران منصوبے کے آغاز، لاگت اور تکنیکی پہلوؤں پر گہرے سوالات اٹھائے گئے۔ چیئرمین کمیٹی نے افسوس کا اظہار کیا کہ اجلاس کے لیے میئر کراچی کو بلایا گیا تھا، مگر وہ شریک نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی پورٹ ٹرسٹ سے کارگو کی ترسیل کو مزید مؤثر بنانے کیلئے پِپری ریلوے لنک کی بحالی کا کام تیز
اجلاس میں نیسپاک حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کے فور اگمینٹیشن کی لاگت 21 ارب روپے سے بڑھ کر 80 ارب روپے ہو چکی ہے اور یوٹیلیٹی کنکشنز کی وجہ سے کام میں شدید مسائل آ رہے ہیں۔
سینیٹرز نے سوال اٹھایا کہ اگر میپنگ ہی دستیاب نہیں ہے تو کام کیسے کیا جا رہا ہے اور لائن کو گلبائی تک کہاں سے لے کر جایا جائے گا، جہاں پہلے ہی انڈر پاس اور فلائی اوورز موجود ہیں۔ کمیٹی نے منصوبے کی سست روی اور تاخیر پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











