پنجاب سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو اپنے وطن واپس دیا گیا

پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم کے دوران اب تک صوبے سے ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کو واپس بھجوایا جا چکا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے اسکولوں میں خراب امتحانی نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
پنجاب بھر میں رہائشی علاقوں اور مارکیٹس کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے اور بغیر ویزا مقیم افراد کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر سے مجموعی طور پر 27 لاکھ 60 ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، جبکہ صرف پنجاب سے ایک لاکھ 42 ہزار 820 غیر قانونی افغان شہریوں کو واپس روانہ کیا گیا ہے۔
صوبے میں اس وقت 34 ہولڈنگ سینٹرز فعال ہیں، جہاں عارضی رہائش اور رجسٹریشن کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ان تمام افراد کو طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جاتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











