اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں، امریکی اخبار

19 ستمبر, 2026 08:57

ایران امریکا جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد پینٹاگون کی جانب سے عوامی طور پر جاری کیے گئے اعدادوشمار سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں امریکی محکمہ دفاع کے اندرونی جانی نقصان کے اعدادوشمار سے واقف 6 امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ جنگ کے دوران کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، جو پینٹاگون کے عوامی ڈیٹا بیس میں درج تعداد سے 4 زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 6 میں سے 5 حکام نے کم از کم 22 فوجیوں کی ہلاکت کے اعدادوشمار کی تصدیق کی، تاہم ان اضافی ہلاکتوں سے متعلق فوجیوں کی شناخت، ہلاکت کے وقت، مقام اور حالات کی مکمل تفصیلات واضح نہیں ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک چھٹے امریکی عہدیدار نے اس سے بھی زیادہ تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ 28 فروری 2026 سے اب تک 23 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں یہ فرق اس لیے اہم ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کا عوامی کیژولٹی ڈیٹا بیس جنگ کے دوران ہونے والی تمام ہلاکتوں کی مکمل عکاسی نہیں کر رہا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پینٹاگون نے ہلاکتوں کے اعدادوشمار میں فرق سے متعلق سوالات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔